بارڈر بندش کے خلاف مختلف علاقوں کے عوام نے ناگ زامران کے مقام پر سڑک بند کر دیا ہے

تربت(نمائندہ انتخاب)ایران سے متصل سرحدی علاقہ زامران کے مختلف علاقوں ناگ، تاپلو، کلدر ونوانو زامران سمیت دیگر علاقوں کی عوام نے گزشتہ تین دنوں سے ناگ زامران کے مقام پر سڑک بندکردیاہے،بارڈر بندکرنے پر اہلیان علاقہ و سفارشی گاڑی مالکان کے مابین سخت تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم گاڑیوں کو روکاگیاہے اور انہیں ایران بارڈر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، آمدہ اطلاعات کے مطابق سڑک اس لیے بندکردیا گیاہے کہ جالگی سمیت دیگر علاقوں میں چند سفارشی لوگوں کو مکمل طورپر کھلی چھوٹ ملی ہے کہ وہ تیل برداری کریں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر آتے جاتے ہیں اور تیل برداری کرتے ہیں جبکہ اہلیان علاقہ جن کا گزر بسر ہی تیل برداری پر منحصر ہے ان کے لیے بارڈر کومکمل طورپر بند کر دیا گیا ہے، انہوں نے احتجاجاً سڑک بندکرکے یہ موقف اختیار کرلیاہے کہ جب تک ان کے لیے بارڈر کھول نہیں دیاجاتا وہ سفارشی لوگوں اور منظور نظر لوگوں کو ہر گز سڑک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یادرہے کہ گزشتہ روز ڈی سی کیچ حسین جان کی زیر صدارت میں منعقدہ اجلاس میں زمیاد ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی جانب جب بارڈر بندش پر بات کی گئی تو انہیں کہاگیاکہ باڈر ایران کی جانب سے بندہے لیکن زامران میں احتجاج کرنے والے لوگوں کی احتجاج نے ان تمام رازوں سے پردہ اٹھالیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں