وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریکتھےتفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہےملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے،ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات، قومی سلامتی اور ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج، سکیورٹی اداروں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی، اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جذبے کو سراہا.وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریلیف کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں