لیبیا کے ساحل سے 110غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیاگیا

ٹریپولی:لیبیا کی بحریہ نے کہاہے کہ گشت کرنے والے ساحلی محافظوں نے ملک کے مغربی ساحل سے110غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔لیبیا کی بحریہ نے کہا ہے کہ بچائے جانے والے تارکین وطن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں ایک خاتون نے کشتی پر بچے کو جنم دیا۔تارکین وطن کو ٹریپولی بحریہ کے اڈے پر لے جایا گیا اور پھر انہیں محکمہ انسداد غیرقانونی ہجرت کے حوالے کردیا گیا۔لیبیا کی بحریہ نے مزید کہاکہ انسانی کردار کے طور پر محکمہ انسداد غیرقانونی ہجرت ان تارکین وطن کا خیال رکھے گا اور انہیں واپس ان کے ملک بھیجنے کا عمل مکمل کرے گا۔بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت کے مطابق2021 میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 19ہزارغیرقانونی تارکین وطن کو سمندرسے بچا کر واپس لیبیا بھیجا گیاجبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 360افراد ہلاک اور570لاپتہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں