افغانستان میں امریکی طیاروں کی قطر سے آکر طالبان ٹھکانوں پر بمباری

اکابل:افغانستان سے نکل جانے والے امریکا کے بی 52 طیاروں نے قطر سے افغانستان آ کر طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بی 52 طیاروں کے قطر سے افغانستان آ کر طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کرنے کا دعوی روسی میڈیا نے کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے افغانستان میں ہلمند، ہرات اور قندھار میں بم باری کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے طالبان پر حملوں کے لیے بی 52 طیارے افغانستان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں