حکومت کا سب سے زیادہ فوکس کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن پر ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ انسداد کورونا کی ویکسی نیشن کے رحجان میں اضافے کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس کی سب سے کم شرح بلوچستان میں ہے دبئی میں ہونیوالی ایکسپو میں بلوچستان سے مختلف محکموں کے اسٹالز لگائیجائیں گے۔یہ بات انہوں نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا سب سے زیادہ فوکس کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن پرہے، کورونا ویکسی نیشن کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، اسی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی سب سے کم شرح بلوچستان میں ہے،، صوبہ بھرمیں کورونا ویکسی نیشن کی سہولت موجود ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاوکیلئے خود کو ویکسین لگوائیں،لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں کوروناویکسی نیشن کے بغیر رجسٹریشن کی شکایات سامنے آئی تھیں،تو سینٹر کو بند کردیاہے،لوگوں کی صحت اور زندگی ہمیں بہت عزیز ہے،ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونیوالی ایکسپو میں شرکت کا فیصلہ کیاہے ایکسپو میں بلوچستان سے مختلف محکموں کے اسٹالز لگائیجائیں گے، صوبے کو کو ہم آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں، حکومتی کارکردگی کی بناء پر بین الاقوامی سرمایہ کار یہاں سرمامہ کاری کرنا چاہ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تین بارڈر مارکیٹوں کے حوالیسے ایرانی حکام کیساتھ میٹنگ ہوئی ہے، صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے نئیراستے کھل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں