تم بہت ہی شرمناک ہو، امریکی صدر کا صحافی کو جواب

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور صحافی کو میڈیا بریفنگ کے دوران شرمناک قرار دیا۔امریکی صدر کو جب صحافی نے کورونا وائرس کے پیش نظر ان کی کمزور پالیسیوں اور وقت پر کورونا کی روک تھام کیلئے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سوال کیا تو امریکی صدر ایک مرتبہ پھر آگ بگولا ہو گئے اور صحافی کو کہہ دیا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ صحافیوں سے ایسے الجھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں