غربت کے خاتمے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہفلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخرانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں