کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد:کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان میں ایک سائبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب کو 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کردیا گیااس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نیکہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کیلئے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں