کوئٹہ، اپوزیشن ارکان نے حلقے کی بجائے اپنے گھر کیلئے سامان مانگا،ضیاءلانگو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءلانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن ارکان حلقے کی بجائے اپنے اور گھر والوں کے لئے سامان مانگتے تھےحکومت بلوچستان نے کورونا وباءیں27ہزار زائرین کو سہولیات فراہم کی ہیںپی ڈی ایم اے نے اس وقت تفتان میں فرائض انجام دیئے جب کوئی وہاں جانے کوتیار نہیں تھاانہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان نے وباءمیں انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کیاجن مشکل حالات میں کام کیاہر بلوچستان اور پاکستانی کو ہم پر فخر ہونا چاہیے
وباءکے دنوں میں لوگ اپنے گھروں میں محصور اپوزیشن ارکان اسمبلی خودساختہ کورنٹائن تھےان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے تفتان بارڈر8سو کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے تفتان ویرانہ ہے جہاں ضرورت کا ہر سامان کوئٹہ سے بھیجنا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں