جامعہ بلوچستان ایک مادر علمی درسگاہ ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:مسلم اینڈ انٹرنیشنل کی جانب سے جامعہ بلوچستان میڈیکل سینٹر کے لئے ایک ایمبولینس اور مختلف طب کی ادویات اور لیبارٹریز کے لئے ای سی مشین، الٹراساؤنڈ مشین، لیب اینالائزر، بی پی آپریٹراور دو نیبولائزرجامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو دیں۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے مسلم اینڈ انٹرنیشنل کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبہ ایک مادر علمی درسگاہ ہے۔ جس میں صوبے کے مختلف علاقوں کے ہزاروں طلبہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔ اور جامعہ کے میڈیکل سینٹر سے طلباء و طالبات، ملازمین اور یونیورسٹی کالونی کے رہائشی استفادہ کررہے ہیں۔ اور موجودہ طبی سامان سے میڈیکل سینٹر بہتر طبی سہولتوں سے اپنے خدمات سرانجام دیگی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہتر تعلقات، تعاون و اشتراک عمل ضروری ہے۔ تاکہ ایک دوسرے کے تعاون و تجربات سے استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مسلم اینڈ انٹرنیشنل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں