تربت، فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ:تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب نامعلو مسلح افراد نے تربت میں سنگہنسار چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک قدیر زخمی ہوگیا سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مزید کاروائی شروع کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں