کابل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دیا ہے
،افغان سول ایوی ایشن افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کے لئے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔افغانستان کی بدلتی صورتحال کو دیکھ کر افغان سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کر دیا۔افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے، کابل کی فضائی حدود صرف ملٹری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود ری روٹ ہوکر آنے والی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔افغان سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ افغان فضائی حدود سے گزرنے والی ٹرانزٹ پروازوں کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاشقند کے لئے پی آئی اے کی پرواز اب چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی۔
Load/Hide Comments


