حب،بجلی کی بندش اور کے الیکڑک کے زیادتیوں کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج،روڈ بلاک کردیا

حب: بیلہ شہر کے نواحی دیہاتوں میں بجلی بندش اور k الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بیلہ کوئٹہ کراس گرڈ اسٹیشن کے سامنے مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ k الیکٹرک نے بیلہ میں اپنی متوازی حکومت قائم کررکھی ہے اور بیلہ دیہی علاقوں کے فیڈر تبدیل کئے گئے ہیں جس سے ان علاقوں میں بجلی کا بحران مزید شدید ہوگیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے بجلی کے بحران کی وجہ سے ایک طرف گرمی نے لوگوں کو نڈھال کردیا ہے تو جانب پانی کی فراہمی بھی بند ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلز کی بندش سے فصلیں بھی متاثر ہورہی ہیں تاہم اس تمام صورتحال میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک مظاہرین سے بات کرنے اور انکے مسائل سننے کیلئے نہ تو k الیکٹرک حکام گرڈ اسٹیشن سے چاہے نکلنے کو تیار ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کیلئے پہنچ سکی ہے جس سے نہ صرف مظاہرین سڑک سے ہٹنے کو تیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں