کابل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ
کابل:کابل ایئرپورٹ سے مسافر لے جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا، جرمنی، فرانس سمیت دیگر ملکوں کے طیاروں میں بڑی تعداد میں شہریوں کا انخلا جاری ہے۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ طالبان نے شہریوں کو ایئرپورٹ آنے کی اجازت دی ہے، امید ہے وہ وعدے پر پورا اتریں گے۔ اب بھی 11 ہزار امریکی افغانستان میں موجود ہیں۔وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق افغانستان چھوڑنے والے بعض شہریوں کو ہراساں کیا گیا ہے، یہ معاملہ طالبان کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔امریکی میجر جنرل ہینک ٹیلرنے کہا کہ طالبان نے کابل سے امریکی انخلا کی کوششوں میں مداخلت نہیں کی۔ کوئی حملہ یا دھمکی نہیں ملی، ہر گھنٹے پرواز اڑانے کی کوشش ہے۔دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ دوحہ میں طالبان رہنماوں اور سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ طالبان کے ساتھ کوئی دشمنی والے انداز میں بات چیت نہیں ہوئی۔


