سکھر: مسافرٹرین کا کوچ سے تصادم، 30افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس کا کوچ سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ30 افراد جاں بحق ۔رپورٹ کے مطابق حادثہ روہڑی کے قریب جاڑے ماں کے مقام پر پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس پھاٹک کھلا ہونے کے باعث کراچی سے سرگودھا جانے والی ایک کوچ ٹکرا گئی۔پاکستان ایکسپریس کی ٹکر سے مسافر کوچ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تاہم زخمیوں روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں