گوادر میں چینی شہریوں پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

کوئٹہ:گوادر میں چینی عملے کے قافلے پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھا نے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گوادر میں خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھا نے کے آفسیر کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیاگیامقدمہ میں قتل،اقدام قتل،ایکسپلو سیو اوردہشت گردی کے دفعات شامل ہیں واقعہ سے متعلق متعلقہ حکام کی مزید تحقیقاتجاری ہے گزشتہ روزگوادر میں ایکسپرس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ کیاگیا تھاحملے میں 3 مقامی بچے جاں بحق اور ایک بچہ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں