عراق میں داعش کا حملہ، ایران نواز ملیشیا کے تین جنگجو مارے گئے
بغداد :عراق میں داعش کے جنگجوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے نتیجے ایران نواز ملیشیا کے تین فائٹر مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب داعش کے انتہا پسندوں نے دارالحکومت بغداد کے قریب ہی واقع ان کے ٹھکانے پر اچانک حملہ کیا۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائیوں کی خاطر ایران نواز کئی ملیشیائیں عراقی فورسز کو معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ تاہم امریکا اور اسرائیل کو خدشات ہیں کہ یہ خطے میں ان کے مفادات کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments


