کوئٹہ،لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کیسز کی سماعت شروع کر دی

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت شروع کردی پہلے روز پندرہ لاپتہ افراد کے کیسزسنے گئے چھ لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن نے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی پہلے روز پندرہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں سے بارہ کا تعلق کوئٹہ، جبکہ ایک ایک کا تعلق پشین،ژوب اور خاران سے تھادوران سماعت چھ لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی بازیاب ہونے والے تمام چھ افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے کمیشن کوئٹہ میں 28اگست تک لاپتہ افراد کے کیسز سماعت کریگا چھ روز ہ سماعت کے دوران 64 سے زائد لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے ان لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے لاپتہ افراد بازیابی کمیشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں