لورالائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7مشتبہ افراد ہلاک، 3 فرار

کوئٹہ:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7مشتبہ افراد ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مشتبہ افرادسے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں