منگچر، سیاسی بنیادوں پر راشن کی تقسیم، دیہاڑی دار مزدور پریشان

منگچر:منگچر شہر میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کو تین ہفتہ ہوگئے متوسط اور غریب گھرانوں میں فاقہ کی نوبت آنے لگی ہے دہیاڈی دار مزدور طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں راشن کی تقسیم بھی من پسند سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد ہرگز ناکافی ہو گیا ہے گھروں میں فاقوں کی نوبت آنے کے ساتھ معصوم بچوں کیلے دودھ لینے کے پیسے نہیں کرونا وائرس سے بڑھ کر غربت کی وبا آب لوگوں کو کہا رہی ہے لوگ غربت کی وبا سے مر جائیں گے جبکہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے ابتک اجلاسوں پر اکتفا کیا جارہا ہے اس سلسلے میں مزدور طبقہ اور کاروبار سے وابستہ لوگوں نے صحافیوں کو فون کرکے بتادیا کہ اب ان کا قوت برداشت ختم ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں