حب ، فیکٹری میں حادثہ، کام کے دوران محنت کش مزدور کا ہاتھ مشین کی زد میں آگیا

حب(نمائندہ انتخاب) حب فیکٹری میں حادثہ کام کے دوران محنت کش کا ہاتھ مشین کی زد میں آگیا ،شدید زخمی ،ایک انگلی ضائع ہوگئی ،متاثرہ مزدور کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،حادثے کے شکار مزدور کو انصاف دلایا جائے گا جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی یقین دہانی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب کے صنعتی ایریا میں قائم ایک کارخانے دائو د انجینئرنگ میں کام کے دوران آصف ولد جمعہ نامی محنت کش کا ہاتھ مشین کی زد میں آگیا جسکے نتیجے میں وہ بُری طرح زخمی ہو گیا واقعہ کے بارے میں رابطہ کرنے پر جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ قلات ڈویژن حب آغا غلام رسول نوشیروانی نے بتایا کہ انھوں نے مذکورہ واقعہ کانوٹس لیا ہے اور فیکٹری انتظامیہ کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں متاثرہ مزدور کی کوئی غفلت نہیں بلکہ جس مشین پر وہ کام کر رہا تھا اُسکا ایک سینسر خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا انھوں نے بتایا کہ حادثے میں متاثرہ محنت کش کے ہاتھ کی ایک انگلی ضائع ہو ئی ہے جبکہ اسکا علاج فیکٹری انتظامیہ کراچی کے ایک اسپتال سے کرارہی ہے انھوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مزدور کو انصاف دلایا جائے گا اور اُسے معاوضہ دلانے کیلئے کمشنر کمپلسیشن سے رجوع کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں