ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلو ختم کر دیا گیا ہے، عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد:مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلو ختم کر دیا گیا ہے۔ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزارت تجارت برآمدی صنعت کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ایف بی آر حکام سے برآمدی صنعت کی سہولت کے لیے بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیدر، پولٹری، بجلی کے پنکھے اور دیگر شعبوں کی برآمدات پر ٹیکسز ختم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔مشیر تجارت نے توقع ظاہر کی کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے امور پرنظرثانی کی جائے گی اور ڈیوٹی ڈرا بیک کا نظام برآمد کنندگان کے لیے آسان بنایا جائے گا۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا، برآمدات کے لیے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں