پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ِشراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے، جان محمد جمالی
کوئٹہ/اسلام آباد بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اب ایک اہم ترین شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے پاکستان اور خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، یہ بات انہوں نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے چینی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبہ خطے میں اقتصادی ترقی اور تجارت کی نئی راہیں کھولے گا چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دنیا کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جس سے کئی نئی راہداریاں تعمیر ہونگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کا کلیدی کردار ہے سی پیک سے صوبے میں ترقی و خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اس منصوبے سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے چین بلوچستان کے نوجوانوں کو تیکنیکی تعلیم حاصل کرنے مواقع بھی فراہم کرے تاکہ بلوچستان کے نوجوان سی پیک منصوبے کے تحت پیدا ہونے والے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ترقی پسند ہیں اور چاہتے ہیں کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے۔چینی سفیر نے میر جان محمد جمالی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انہیں سونیئر بھی پیش کیا۔


