لاپتہ افراد بازیابی کمیشن، 13افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی کوئٹہ میں 6 روزہ سماعت مکمل ہوگئی،چھ روز کی سماعت کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 65لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تیرہ لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن نے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں 23اگست سے 28اگست تک لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی چھ روزکے دوران 55لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے دوران سماعت تیرہ لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی کمیشن نے ہفتہ کو سماعت کے آخری روز دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی دوران سماعت کیچ سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی
Load/Hide Comments


