افغانستان میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے آسمان اور زمین ایک کر دیں گے‘بورس جانسن

لندن:برطانوی وزیر اعظم بارس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود شہریوں کو 31 اگست سے پہلے باہر نکالنے کے لیے ہم ’آسمان اور زمین ایک کر دیں گے‘۔ بارس جانسن نے کہا کہ انھیں ب’ہت پشیمانی‘ ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود وہ افغانستان سے ہر کسی کو باہر نہیں نکال سکیں گے۔برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نے کابل میں باہر جانے والے افراد کی دستاویزات جانچنے والے مراکز بند کردیے ہیں اور اب وہ کسی کو ایئرپورٹ نہیں بلا رہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی فوجی اس مہینے کے اختتام پر واپس چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں