تحفظات دور،وزیر اعلی سےنوابزادہ طارق مگسی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کی قیادت میں نصیرآباد ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی مشیر محمد خان لہڑی اور پارلیمانی سیکریٹری میر سکندر عمرانی وفد میں شامل، ملاقات میں گندم کی خریداری، پٹ فیڈر کینال اور دیگر شاخوں کی ڈی سلٹنگ سمیت نصیرآباد ڈویژن کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اوروائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہحکومتی سطح پر گندم کی بروقت خریداری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک کو موثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، نصیرآباد ڈویژن میں جلد گندم خریداری کے لئے مراکز قائم کردیئے جائیں گے، پٹ فیڈر کینال کی ڈی سلٹنگ کے منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے نصیرآباد ڈویژن میں پی سی آر مشین اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔ نصیرآباد ڈویژن میں قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے لئے تما م سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مستحقین کو راشن کی فراہمی کا عمل جاری ہے، صوبے کے ایک لاکھ پچاس ہزار مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی کے لئے 76کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ وفد کی جانب سے گندم کی خریداری اور کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا وزیر اعلی نےوفد کی یقین دہانی کرا دی کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے اور صوبے کی ترقی کے اقدامات میں وزیراعلیٰ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں