اوتھل، نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

اوتھل،بلوچستان کے علاقے بیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ اور کی درمیانی شب لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے نواحی علاقے مائی پیر گوٹھ سنیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حضور بخش ولد نبی بخش کو قتل کردیا اور ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو فوری طورپر سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی لیویز فورس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی،

اپنا تبصرہ بھیجیں