گڈانی ، کام کے دوران آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
گڈانی(نمائندہ انتخاب )شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 40 پر دوران کام کے آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 40 پر کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کو محنت کشوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ جہاز کی کٹائی کی این او سی نہیں لی گئی تھی تاہم محکمہ ماحولیات سمیت کسی بھی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ محکمہ ماحولیات صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے جبکہ دیگر اداروں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جو کسی ناخوشگوار سانحہ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ گڈانی پولیس سے اس سلسلے میں معلومات لی گئی تو ان کا موقف تھا کہ آگ کو فوری طور پر قابو کر لیا گیا تھا دیگر اداروں کی طرح گڈانی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی
Load/Hide Comments


