سپیشل سیکرٹری صحت کے خلاف جعلی لیٹرچلانے والے گروپس کے خلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے کو خط

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی سفارش پر ایس اینڈ جی اے ڈی نے اسپیشل سیکرٹری صحت کے خلاف چھوٹے الزامات پر مبنی پیغامات اور ویڈیو اور سی ایم آئی ٹی کا جعلی لیٹر چلانے والے گروپ ایڈمنز اور ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو مقدمات درج کرنے کیلئے لیٹر لکھ دیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سابق ڈی سی و موجودہ ا سپیشل سیکرٹری صحت طاہر ظفر عباسی کے خلاف وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے حوالے سے ایک جعلی لیٹر شیئر کیا گیا جس کا سی ایم آئی ٹی کے چیئرمین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ذرائع نے بتایا کہ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا لیٹر جعلی ہے جس پر ڈائری نمبر اور دستخط بھی جعلی ہے جس پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی ان گروپ جن میں یہ لیٹر شیئر ہوا کے ایڈمنز اور شیئر کرنے والے ممبران کی مکمل فہرست تیار کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کوایک رپورٹ دی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے جعلی لیٹر سوشل میڈیا پر چلا کر نہ صرف سی ایم آئی ٹی کو مشکوک کیا جا رہا ہے بلکہ حکومت کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ان تمام گروپ ایڈمنز اور شیئر کرنیوالے ممبران کے خلاف فوری طور پر ایف آئی اے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سخت کارروائی کی جائے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کواسپیشل سیکرٹری صحت طاہر ظفر عباسی کے خلاف سوشل میڈیا پیغامات پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمات درج کر نے کی ہدایت جس پر ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مقدمات درج کرکے کارروائی کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں