نئی افغان حکومت کا اعلان ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا گیا

کابل :افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی افغان حکومت میں ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر جبکہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور ملا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائینگے۔ قبل ازیں ٹوئٹر پر امارات اسلامی اردو نے دعویٰ کیا تھا کہ نماز جمعہ کے بعد امارت اسلامی کی نئی حکومت کا اعلان کیاجائے گا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں صدر اور کابینہ تو موجود ہوتے ہیں مگر سپریم لیڈر بطور مذہبی رہنما تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں۔سپریم لیڈر صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں اور وہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ افغانستان کے صوبے قندھار میں موجود ہیں اور وہ شروع سے وہیں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں