نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں لفاظی نہیں عملی کام کیے، مالک بلوچ

تربت (نمائندہ انتخاب)سیاسی رجحان بہت تیزی سے نیشنل پارٹی کے حق میں تبدیل ہورہاہے، لفاظی کے بجائے عملی کام کئے ہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دشتی بازار تربت میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر PNPعوامی دشتی بازار تربت کے سرگرم رہنما وقار احمد گورگیج نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت PNPعوامی سے استعفیٰ دیکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی جمہوریت، وفاقیت اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کی تعمیر سے عام آدمی کو بلاتفریق اعلیٰ اور بہتر تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی،آخر میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی کارکردگی سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ہیں،شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے واجہ ابوالحسن بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا تو تعلیمی میدان میں مثالی کارکردگی دکھائی، انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، محمد جان دشتی، نثاراحمد بزنجو، رجب یاسین، ناصر رند، نوید احمد جان، حفیظ علی بخش، عبداللہ دشتی، عبدالرحیم، کیپٹن رحیم بخش، حمید دشتی، سلیم دشتی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں