طالبان نے حاملہ پولیس اہلکار کو گھر میں گھس کر قتل کردیا
کابل(انتخاب نیوز)افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان نے مبینہ طور پر خاتون پولیس کے گھر میں گھس کر انھیں شوہر اور بیٹے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے گولی مار کر قتل کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق افغانستان کیصوبے غور کے دارالحکومت فیروزکوہ میں ایک خاتون پولیس اہلکار بانو نگار کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ خاتون اہلکار کے رشتے داروں نے قتل کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مقتولہ بانو نگار کے رشتے داروں نے بتایا کہ طالبان گھر میں گھس ا?ئے اور خاتون پولیس اہلکار کو ان کے شوہر اور بیٹے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے سر پر گولی مار کر قتل کردیا۔رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا وہ لوگ بھی گھر پر ہی تھے اور اس واقعے کے عینی شاہد ہیں تاہم طالبان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
؎


