وزیراعظم نے اپنے وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی
0 تبصرے
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعد وزیر اعظم نے اپنے وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، ذرائع بتا رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے جو رپورٹ طلب کر لی ہے اس میں وزراء سے پوچھا گیاہے کہ انہوں نے اپنے دوران وزارت میں کتنا وقت گزارا کتنے اجلاس میں شرکت کی اور کیا فیصلہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے تمام وزراء سے ان کی کاکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔ علاوہ ازیں خیال کیا جا رہا ہے کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ کی جانچ پڑتال کے بعد وزیر اعظم اپنے کابینہ میں رد و عمل کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج شام تک تمام وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کریں