روسی سائبر حملوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں، جرمنی

برلن :جرمنی میں وفاقی دفتر استغاثہ نے عام انتخابات سے منسلک روس کے ممکنہ سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی ادارے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ روسی خفیہ ایجنسی پر ان سائبر حملوں کا شبہ ہے۔ جرمنی کی وفاقی حکومت نے پچھلے ہفتے روس کی جانب سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔ برلن حکومت ان مبینہ سائبر حملوں کا ذمہ دار گھوسٹ رائٹر نامی ایک ہیکر گروہ کو ٹھہراتی ہے، جس کے پیچھے روسی ملٹری انٹیلی جنس سروس جی آر یو ملوث ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں