طالبان نے 11 ستمبر کو کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی

طالبان نے 11 ستمبر کو افغانستان کی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی۔گزشتہ دنوں طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی ملا حسن اخوند وزیر اعظم اور ملاعبدالغنی نائب وزیراعظم ہوں گے، افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلاناس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے کے روز حلف اٹھائے گی۔تاہم اب روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 11 ستمبر کو عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی ہے۔دوسری جانب طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبر کو افواہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کابینہ کا اعلان منسوخ کیا گیا تھا اور پھر بعدازاں قیادت کی منظوری کے بعد نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔انعام اللہ سمنگائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں