لاک ڈاؤن میں بیوی کے میکے چلے جانے پر شوہر نے دوسری شادی کرلی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں جزوی یا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور پاکستان و بھارت سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی مدت میں دوسری بار 2 ہفتوں کی توسیع بھی کی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کئی ممالک میں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں نہ صرف گھریلو معاملات میں بگاڑ کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر اگرچہ کئی ممالک میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم اس کے باوجود دنیا بھر میں لوگ شادیاں کر رہے ہیں، تاہم اس دوران کم سے کم لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایسے میں کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن میں پہلی بیوی کے میکے چلے جانے پر دوسری شادی کر رہے ہیں اور کچھ لوگ ایک بیوی کے پاس رہ جانے کے باعث دوسری بیوی کے پاس جانے کو پریشان دکھائی دے رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں