اقوام متحدہ نے عمران خان کی اپیل کی حمایت کر دی

نیویارک،اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کے قرضوں سے نجات کی اپیل کی حمایت کر دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈوجرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں، ایسے اقدامات کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان سیکرٹری جنرل کے نظریے کے مطابق ہے اور سیکرٹری جنرل کا یقین ہے کہ قرضوں میں نرمی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ہو گا۔اسٹیفین ڈوجرک نے کہا کہ دنیا کے محدود وسائل کو کورونا کے خلاف استعمال ہونا چاہیے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جی 20 اجلاس میں قرضہ معافی سے متعلق موقف واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اور غریب ممالک محدود وسائل میں کورونا سے نبرد آزما ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو وزیر اعظم کی تجویز پر بریفنگ دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں