یو اے ای کا پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد،حکومت نے اورر سیز پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے سفارتی اور وزارتی رابطے تیز کر دئیے،زلفی بخاری اوریو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کا رابطہ ہوا۔ ترجمان اوورسیز کے مطابق یو اے ای حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خود کرے گی۔یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کیا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائیگی۔ زلفی بخاری نے کہاکہ یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی۔ یو اے ای وزیر نے کہاکہ جو پاکستانی یو اے ای رکنا چاہیں انہیں قانونی تحفظ دیا جائیگا۔وزیر نے کہاکہ پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائیگا۔ ترجمان اوورسیز کے مطابق یو اے ای کے وزیر نے پاکستان اور زلفی بخاری سے اظہار تشکرکیا، بھرپور رابطے جاری رکھنے اور ساتھ دینے پرشکریہ ادا کیا۔مشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر زلفی بخاری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں