تبلیغی جماعت کے ساتھی مکمل قانون کی پابندی کریں: مولانا نذر الرحمن


لاہور، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد و المدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گذشتہ روز تبلیغی مرکز رائے ونڈ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تبلیغی جماعت کیا میر مولانا نذر الرحمن اور شوریٰ کے اراکین سے ملاقات کی۔اس موقع پر تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کو رسول اکرمؐ کی سیرت طیبہ اپناتے ہوئے اصحاب رسول و اہل بیت کی طرح زندگی گزارنے کی جدوجہد کرنی ہے، مسلمانوں کو اپنی اصلاح کے ساتھ انسانیت کوکلمہ توحید کی دعوت دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ساتھی حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کریں اور پوری امت اللہ کریم کی طرف رجوع کر کے توبہ و استغفار اور درود شریف کی کثرت کریں۔ اللہ کی رضا سے ہی یہ وباء ختم ہو گی، اسلام انسانیت کا دین ہے اور ہمیں محمد عربی کی دعوت پوری انسانیت تک پہنچانی ہے۔