چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ناراض اراکین کو منانے کیلئے اسمبلی پہنچ گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حل کیلئے کوئٹہ آمد، انکے ہمراہ سرفراز بگٹی،نصیب اللہ بازئی، عبدالقادر،خالد مگسی، منظور کاکڑ، احمد خان و دیگر کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے جہاں وہ ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کرینگے، بلوچستان اسمبلی کے بعد ملاقاتیں جاری ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ناراض اراکین سے ملاقاتیںان کے ہمراہ بی اے پی کے سینٹرز سرفرازبگٹی ، منظور کاکڑ،اور ارکان قومی اسمبلی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم سے متعلق ناراض اراکین کا ایک موقف ہے نو مور جام کمال ،پہلے بھی ہم نے معمالات کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر اس بار مسئلہ کچھ اور ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار صالح اور قدوس بزنجو اپنے فیصلے پر اٹل ہیں،میں امید کرتا ہوں کہ جام کمال اس مسئلہ کو خود سمجھیں گے۔


