افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، عمران خان

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کرحل کرنا ہوگا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے ،افغانستان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا، افغانستان کوتنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اور وہاں امن کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں ، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے ، افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامناہے اور ہم نے ملکر ان مسائل سے نمٹنا ہے، موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، خطے پر عالمی حدت ،ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات مرتب ہوئے، پاکستان میں ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی، ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں