پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

اسلام آباد :ملک میں بڑھتی مہنگائی کا معاملہ،پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا،پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف 19 ستمبر کو اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر احتجاج کرے گی،پیپلزپارٹی کے رہنماء ٹکٹ ہولڈر این اے 53 اسلام آباد سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور دیگر رہنماء مظاہرے میں شریک ہوں گے،مظاہرے میں برطرف مظاہرین وکلاء مزدور اور کاروباری تنظیمیں شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں