سندھ میں اموات کا تناسب 70فیصد زیادہ ہے‘فیصل ایدھی

کراچی،سندھ میں ہلاکتوں پر حکومت سندھ کے متضاد بیانات پر فیصل ایدھی نے کہاہے کہ اس سال اپریل میں پچھلے سال کی نسبت اموات کا تناسب 70فیصد زیادہ ہے، تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تمام اموات کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہاکہ تمام صوبوں میں لوگوں کے ٹیسٹ بہت کم ہو رہے ہیں، اس لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس کو کرونا ہے اور کسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہمارے پاس گزشتہ سال کی نسبت 50 سے 70 فیصد زیادہ میتیں لائی گئی ہیں، اپریل کے ڈیٹا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب تک ان 13 سے 14 دنوں کے ڈیٹا کے مطابق 70 فیصد میتیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ آئی ہیں اور اس میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہیں تاہم یہ بہت کہنا مشکل ہوگا کہ یہ سب کرونا وائرس سے متاثر تھے یا نہیں۔فیصل ایدھی نے کہا کہ اس کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ بہت سی جگہوں پر او پی ڈیز بند ہیں، یا علاج نہیں ہو رہے۔ پہلے جو لوگ میت لارہے تھے ان کے پاس ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا تھا، تاہم گزشتہ 10 سے 12 دنوں سے پہلے ایسا نہیں تھا مگر اب ہم نے لوگوں سے سرٹیفکیٹ لینا شروع کردیا ہے۔ زیادہ تر افراد نے یہ ہی وجہ بتائی ہے کہ انتقال سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہوا ہے۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دیگر کئی بیماریوں میں بھی مریض کو سانس کی تکلیف ہوتی ہے۔و اضح طور پر یہ کہنا کہ سب کرونا سے انتقال کرگئے یہ غلط ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں