ساہیوال کے قرنطینہ سے بلوچستان کے 2رہائشی فرار

ساہیوال،قر نطینہ گورنمنٹ کالج آمنہ ہوسٹل سے بلوچستان کے دو مریضوں کے فرار کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔پولیس انسپکٹر انچار ج محمد آصف وٹو،اے ایس آئی ریاض احمد،تین کانسٹیبلوں محبوب عالم،محمد جا وید اور ممتاز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔اور آر پی او نے ایس پی ا نویسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے جائے واردات کے معائینہ کے بعد انکوائری شروع کر دی ہے۔قر نطینہ سینٹر آمنہ ہوسٹل میں تبلیغی جماعت کے23مریض ہیں جن میں سے دو مریض مولانا محمد زکریا اورصوفی حسین قر نطینہ سنٹر کا تالا توڑ کر وارڈ سے باہر آئے اور دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے۔دونوں کا تعلق بلوچستان کے قلات اور خضدار اضلاع سے ہے۔بلوچستان قلات ڈویژن کے فوکل پر سن ڈاکٹر شفیع نے ٹیلی فون پر ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ فرار ہونے والے دونوں مریضوں مولانا محمد ذکریا اورصوفی محمد حسین کو زیر حراست لینے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور انہیں جلد پکڑ کر قرنطینہ سنٹر قلات ڈویژن رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں