کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر درعمل دے دیا

لاہور:نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو امید ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ پاکستان میں کھیل پر دیرپا اثر نہیں ڈالے گا۔ کین ولیمسن نے سیریز کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا تھا اور انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے مرحلے میں سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تفصیلات نہیں جانتا، یہ اچانک کال تھی لیکن ظاہر ہے کہ ایسے دورہ ختم ہونا شرمناک ہے۔پاکستان میں کرکٹ کی بہت زیادہ حمایت کی جاتی ہے، وہاں بہت زیادہ جذبہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ لڑکوں کو مایوسی ہوگی کہ انہیں وہاں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، مجھے تفصیلات کے بارے میں یقین نہیں ہے کیونکہ میں آئی پی ایل کے لیے دبئی میں ہوں، میں اگلے چند دنوں میں اس کے بارے میں کچھ اور جانوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں