تربت ایف سی کی فائرنگ سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق

تربت (انتخاب نیوز)آسکانی بازار آبسر میں ایف سی کی فائرنگ سے خاتون شہید شوہر زخمی ،شوہر اور بیوی لکڑیاں کاٹنے کیلئے قریبی جنگل گئے تھے تربت شہر کے نواح میں آسکانی کے مقام پر سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نےفائرنگ کرکے ایک بزرگ خاتون کو قتل اوران کے شوہر کو زخمی کردیا جنھیں سول ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔کیچ سول سوسائٹی کے نمائندے اور عینی شاہدین نے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آسکان کے علاقے میں انتہائی غریب لوگ رہتے ہیں جو ماضی میں ضلع کیچ کے مضافاتی علاقوں میں رہتے تھے جہاں مسلسل سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں انھوں نے ہجرت کی ضرورت پڑتی ہے اور اب شہر کے قریب آسکان کے مقام پر جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں۔دونوں عمر رسیدہ میاں بیوی حسب معمول جلانے کے لیے علی الصبح لکڑیاں چننے گئے تھے جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے آکر بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں اس واقعہ کی اطلاع صبح کو ملی

اپنا تبصرہ بھیجیں