ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کی بھرپور شرکت

کراچی: کرونا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے تمام صوبو ں میں یکساں طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات کو 5 افراد تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن 16 اپریل کو آج ملک کے مختلف شہرو ں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی گزشتہ دنوں مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مزید نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود سطح پر ادا نہیں کرسکتے البتہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی دور رکھ کر نماز باجماعت ادا کرینگے آج ملک بھر میں کے شہروں میں مختلف مساجد میں شہریوں نے باجماعت نماز ادا کی اور بہت سے مساجد میں سماجی دور بھی رکھا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں