مستونگ میں کرونا ،نواب رئیسانی کا وزیر اعلیٰ سے رابطہ ، طبے سامان کی فراہمی پر بات چیت

مستونگ. سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے مستونگ کے
محلہ زرخیلان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور مستونگ میں کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری سامان فراہم کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے رابطہ کیا اور انہیں مستونگ میں کوروناوائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والے صورتحال اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور سہولیات کے فقدان پر تفصیلی بات چیت کی اور مستونگ کیلئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر موبائل ایکسرے مشین کٹس  CBCمشین جبکہ مقامی ہسپتالوں کیلئے بیڈز سمیت دیگر ضروری سامان اور محلہ زرخیلان کے مکینوں کیلئے اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے فوری طور پرضروری سامان و راشن مہیاکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئےانہیں ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی درین اثناء نواب رئیسانی نے ڈاکٹرخلیل ترین کے فیملی میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ان سے دلی  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام مریضوں کو صحت دی

اپنا تبصرہ بھیجیں