والدین کا گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ سریاب میں بچوں پر سٹاف کی تشدد اور جرمانے سے نجات دلانے کی اپیل
کوئٹہ: گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ سریاب کی بچیوں کے والدین نے اپنے پیغام میں حکومت اور محکمہ تعلیم بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اسکول میں ہمارے بچیوں پر ہیڈ مسٹریس اور اسٹاف کی تشدد اور جرمانے سے نجات دلایا جائے۔والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بچیوں سے فائن وصول کیا جاتا ہے اور جسمانی سزا دی جاتی ہے۔ عرصہ دراز سے ہم حکام کی توجہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود بچوں پر جسمانی تشدد کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا۔ ہم ایک بار پھر حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں مندرجہ بالا مسائل کو فوری حل کریں تاکہ بچیاں بہتر تعلیم حاصل کرسکے۔

Load/Hide Comments


