دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 266 ہوگئی

روم: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 266 ہوگئی۔کرہ ارض کو کورنا وائرس نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں مزید 847 مریض جان سے چلے گئے، تعداد 14 ہزار 576 ہو گئی۔برطانیہ نے حفاظتی سامان ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس کے ساتھ ہی برطانوی حکام نے طبی عملے سے اپنا حفاطتی لباس دوبارہ استعمال کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔فرانس میں 761 ہلاک ہوگئے، تعداد 18 ہزار 681 ہو گئی، اٹلی میں 575 ہلاکتوں سے تعداد 22 ہزار 745 ہوگئی۔ بیلجیم میں مزید 306، ترکی میں 126 اور ایران میں 89 اموات ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں